السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلہ میں کہ
حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ولادت کب ہوئی اور وفات کب ہوئی جواب کا شکر گزار ہوں
المستفتی: علی اکبر سیتامڑھی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
خلیفۂ دوم جانیشن پیغمبر حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی ولادت واقعہ فیل کے تیرہ برس بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور اعلان نبوت کے چھٹے سال ستائس برس کی عمر میں مشرف بہ اسلام ہوئے. جب کہ ایک روایت میں آپ سے پہلے کل انتالیس آدمی اسلام قبول کر چکے تھے؛
اور آپکی شہادت (۲۶) ذی الحجہ (۲۳ھ چہار شنبہ کے دن نماز فجر میں ابولؤ لوہ فیروز مجوسی کافر نے آپ رضی اللہ عنہ کو شکم میں خنجر مارا اور آپ یہ زخم کھا کر تیـسرے دن شرف شہادت سے سرفراز ہوگئے بوقت وفات آپ رضی اللہ عنہ کی عمر شریف تریسٹھ برس کی تھی حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائ اور روضۂ مبارکہ کے اندر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پہلوئے انور میں مدفون ہوئے؛
(الاکمال فی اسماءالرجال، حرف العین، فصل فی الصحابۃ، ص۶۰۲)
(کرامات صحابہ، صفحہ ۷۳/۷۲)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے