السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علما کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں تھی برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام 
سائل؛ محمد دانش رضا جہان آباد 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکات
الجواب بعون الملک الوہاب 
حضرت عمر فاروق رضی اللہ کی کل سات شادی ہوئی تھی جن سے آپ کے کل پانچ صاحبزادے تھے 
1 حضرت عبد اللہ 
2 حضرت عبد الرحمن 
3 حضرت عاصم 
4 حضرت عبید اللہ 
5 حضرت زید رضی اللہ عنہم اجمعین 
اور تین صاحبزادیاں تھیں 
1 حضرت حفصہ 
2 حضرت فاظمہ 
3 حضرت رقیہ رضی اللہ عنہم 
تفصیل ملاحظہ کریں. 
(1) پہلی بیوی (زینب بنت مظعون) رضی اللہ عنہا ہیں انکے بطن سے دو صاحبزادے (حضرت عبداللہ بن عمر) (حضرت عبد الرحمن بن عمر) اور ایک صاحبزادی (حضرت حفصہ پیدا ہوئیں) رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین.
(2) دوسری بیوی (قرہبتہ بنت ابی امیہ مخزومی ہیں) انسے کوئی اولاد نہ تھی.
(3) تیسری بیوی (ملیکہ بنت جرول الخزاعی ہیں) ان کے بطن سے (حضرت عبید اللہ) رضی اللہ پیدا ہوئے.
(4) چوتھی بیوی (ام حکیم بنت الحرث بن ہشام المخزومی) رضی اللہ عنہاہیں ان کے بطن سے (حضرت فاطمہ) رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں.
(5) پانچویں بیوی (جمیلہ بنت عاصم بن ثابت انصاری) رضی اللہ عنہاہیں انکا نام پہلے عاصیہ تھا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمیلہ رکھ دیاتھا. ان کے بطن سے (حضرت عاصم ) رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ انھیں کے نواسے ہیں.
(6)چھٹویں بیوی (عاتکہ بنت زید ہیں) ان سے کوئی اولاد نہ تھیں.
(7)ساتویں بیوی (ام کلثوم بنت علی) رضی اللہ عنہا ہیں انکے بطن سے ( حضرت رقیہ )
اور (حضرت زید ) رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے؛ 
(سیرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ) 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ مولانا تاج محمد حنفی واحدی اترلوی