السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال عرض ہے کی حضرت علی اور حضرت فاطمہ کی شادی کی شادی کس تاریخ اور مہینے میں ہوئی؟
سائل جاوید رضا مظفر پور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
شہزادئی رسول جگر گوشۂ بتول خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے عقد مسنون میں اختلاف ہے
جیساکہ مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمۃ والرضوان حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شادی اور انکا جہیز اور انکی خانگی زندگی کے متعلق ایک نظم میں تحریر فرماتے ہیں کہ
" پیر کا دن سترہ ماہ رجب
دوسرا سن ہجرت شاہ عرب
ماہ ذی الحجہ میں جب رخصت ہوئی تب علی کے گھر میں ایک دعوت ہوئی " اھ
(اسلامی زندگی ص:29)
اور مسند فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا لجلال الدین سیوطی میں ہے
" آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے نکاح کی تاریخ میں بھی اختلاف ہے البتہ زیادہ اقوال کے مطابق آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح دو (2)ہجری غزوۂ بدر سے واپسی کے بعد رمضان المبارک میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر پندرہ (15) برس تھی جبکہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر اکیس (21) برس تھی اور سات یا ساڑھے سات ماہ بعد سیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی رخصتی ہوئی " اھ(ص:15/ شبیر برادرز اردو بازار لاہور)
اور البدایۃ والنھایۃ میں ہے کہ
" و أما فاطمۃ فتزوجھا ابن عمھا علی ابن أبی طالب فی صفر سنۃ اثنتین " اھ
( ج:5/ص:309/ مکتبۃ المعارف بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ؛ محمد اسرار احمد نوری بریلوی
۲۵ذی القعدہ ۳٤٤١ھ بروز اتوار
منجانب منتظمین فخر ازہر گروپ
0 تبصرے