السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پیدائش کا دن و تاریخ وفات کیا تھی رہنمائی فرمائیں کرم نوازش ہوگی 
السائل:غلام رضا رامپور 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
تاریخِ ولادت اعلانِ نبوت سے پانچ سال یا ایک سال قبل مکۃ المکرمہ میں آپ کی ولادت ہوئی۔ 
بقولِ بعض آپ کی ولادت باسعادت 20/٢٠ جمادی الثانی بروز جمعۃ المبارک ہوئی۔ اس مسئلے کی تفصیل معلوم کرنے لئے فتاویٰ رضویہ جلد ۱۵ صفحہ ۷۳۱ تا ۷۳۶ کا مطالعہ فرمائیں)
(مراۃ مراجیح جلد8 صفحہ 399)
(الطبقات الکبریٰ جلد8 صفحہ 16) 
(مدارج النبوہ مترجم جلد 2 صفحہ 107)
(سیرت سیدۃ النساء سیدہ فاطمۃ الزھرا رضی اللہ عنہا صفحہ 23) 
اور تاریخ وصال کے بارے میں کتابوں میں مذکور ہے؛ حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضور اکرم ﷺ کے وصال کے ٦ ماہ بعد ٣ رمضان المبارک ١١ھ منگل کی رات میں آپ کا وصال ہوا اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ نمازِ جنازہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی؛ 
(کنزالعمال حدیث: ٤٢٨٥٦) (شرح العلامۃ الزرقانی الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرام علیہ وعلیہم الصلوۃ والسلام/ جلد: ٤/ صفحه: ٣٤٢) 
(مدارج النبوہ جلد2 صفحہ 790) (حیرت انگیز معلومات صفحہ265) 
 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی