السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اعلی حضرت حضرت حضور تاج الشریعہ کے درمیان کیا رشتہ تھا اور حضور تاج الشریعہ کو کس نے خلافت دیا تھا جواب عنایت فرمائیں
سائل: نیاز احمد
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
الجواب؛ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے پر پوتے اور پر نواسے بھی ہیں ہیں!!
اور آپ کی والدہ محترمہ اعلحضرت کی پوتی اور حضور مفتئ اعظم ہند کی شہزادی ہیں
اختر رضا خان المعروف تاج الشریعہ
ابن ابراہیم رضا خان المعروف جیلانی میاں
ابن حامد رضا خان المعروف حجة الاسلام
ابن احمد رضا خان المعروف اعلی حضرت علیہ الرحمة والرضوان؛
حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کو شہزادہ اعلحضرت حضور مفتئ اعظم ہند مصطفی رضا خان علیہ الرحمہ نے اجازت و خلافت عطا فرمائی؛
اور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کو اپنا سچا جانشین بنایا !
اور آپ کو خلافت سرکار مفتئ اعظم ہند کے علاوہ حضور سید العلماء سید شاہ آل مصطفی برکاتی؛
اور احسن العلماء سید مصطفی حیدر حسن میاں مارہروری و خلیفئہ اعلی حضرت مفتی برھان الحق جبل پوری علیہ الرحمة والرضوان سے حاصل ہے !!
(بحوالہ تجلیات تاج الشریعہ صفہ 149)
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ؛ محمد معصوم رضا نوری (الہند)
۱۴ جولائی بروز اتوار ۲۰۱۹عیسوی
منتظمین امام اعظم گروپ
0 تبصرے