السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 کیافرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کچھ لوگوں نے زید سے سوال کیا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالپادری کے بارے میں آپ کا کیا موقف ہے زید نے کہا کہ طاہرالقادری کو پادری نہیں بلکہ قادری بولنا چاہئے اور زید کا کہنا ہے کہ میں کٹٹر رضویت کے سخت مخالف ہوں اور زید نے اعلی حضرت کے اس شعر کی اس طرح تشریح کی 
تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور 
ہو ہم رسول اللہ کے جنت رسول اللہ کی 
 کہ اس ہم میں صرف اور صرف بزرگانِ دین غوث اعظم خواجہ غریب نواز اعلی حضرت اور اللہ والے شامل ہیں اس ہم میں ۔ہم اور آپ شامل نہیں ہیں ۔۔
مفتیان کرام سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کا ایسا عقیدہ رکھنا کیسا ہے کیا زید کی امامت جائز ہے کیا زید کے پیچھے نماز ہوجائے گی جواب عنایت فرمائیں 
 سائل سید کلیم اللہ رضوی ہری ہر کرناٹک 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
 ڈاکٹر طاہر القادری گمراہ بد مذہب بلکہ مرتد ہے ڈاکٹر طاہر کے نزدیک آج دنیا کے جتنے مسالک پائے جاتے ہیں ان میں کوئی بنیادی اختلاف نہیں ہے یعنی شیعہ وہابی وغیرہ باطل فرقے اور اہلسنت میں کوئی فرق نہیں چنانچہ ڈاکٹر موصوف لکھتے ہیں کہ بحمد اللہ مسلمانوں کے تمام مسالک اور مکاتب فکر میں عقائد کے بارے میں کوئی بنیادی اختلاف موجود نہیں ہے فرقہ پرستی کا خاتمہ کیوں کر ممکن ھو ص 65 ایک اور مقام پر کہتا ہے کہ میں شیعہ وہابی علماء کے پیچھے نماز پڑھنا صرف پسند ہی نہیں کرتا بلکہ جب موقع ملے ان کے پیچھے نماز پڑھتا بھی ہوں چٹان لاھو 25مئ 1989ء اپنی ایک تقریر میں کہتا ہے کہ یہودی عقیدے کے ماننے والے لوگ اور مسیحی برادری اور مسلمان یہ تین مذاہب بی لیورز (مومن) میں شمار ہوتے ہیں یہ کفار میں شمار نہیں ہوتے اسی طرح کے اور بہت سے عقائد ونظریات ڈاکٹر مذکور کی تقریر وتحریر میں موجود ہیں جن کی بنیاد پر ہندو پاک کے بے شمار علماء اہلسنت نے اس کے گمراہ وبدمذہب بلکہ کافر و مرتد ہونے کا فتوی نافذ فرمایا ہے ہندوستان کے اکابر علماء اہلسنت میں سے تاج الشریعہ وارث علوم اعلی حضرت حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری رحمة الله تعالى عليه اور محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفی قادری دامت برکاتہم العالیہ خصوصیت کے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کے بدمذہب وگمراہ بلکہ خارج از اسلام ہونے کا فتوی صادر فرمایا ہے.
تفصیل کے لیے رسالہ طاہر القادری عقائد ونظریات کا مطالعہ کریں تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور ہو ہم رسول اللہ کے جنت رسول کی لفظ ہم میں ہر مومن وفاداران رسول شامل ہیں 
 لہذا صورت مستفسرہ میں یہ کہنا کہ ڈاکٹر موصوف کو پادری نہیں بلکہ قادری بولنا چاہیے اور کٹر رضویت کے سخت مخالف ہوں نری جہالت وحماقت ہےڈاکٹر موصوف کو اگر زید مومن کی حیثیت سے قادری کہتا ہے تو تجدید ایمان تجدیدنکاح لازم ہے اور اگر یوں ہی تملق وچاپلوسی اور کسی دنیوی غرض کے لیے کہتا ہے تو ایسی صورت میں توبہ واستغفار لازم ہے بعد توبہ واستغفار اور تجدید ایمان وتجديد نکاح کے امامت میں شرعاً حرج نہیں بشرطیکہ دیگر شرائط پائیں جاتے ہوں
واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم 
کسی نے بہت ہی اچھا تظمین کے ساتھ شعر لکھا ہے
الفت مصطفیٰ میں جیو اور مرو 
تاکہ میدان محشر میں رسوا نہ ہو 
یاد رکھنا ہمیشہ میری بات کو 

سنیوں طاہر القادری سے بچو 
مثل دجال ہے اس صدی کے لیے

کتبہ؛ حضرت مفتی وصی احمد علوی 
بہرائچ شریف یوپی 
 (۱۸ رجب المرجب ۱۴۴۲ھ بروز بدھ)
منتظمین فخر ازھر گروپ