السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
کیافرماتےہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ بابا گرو نانک مسلمان تھا یا کافر؟ 
بعض لوگ مسلمان مانتے ہیں اور بعض کافر، جو مسلمان مانتے ہیں ان پر کیا حکم شرع ہوگا مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی جابر رضا رامپوری 

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب
 بابا گرونانک کےمتعلق حضرت شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ سے سوال کیا گیا کہ باباگرو نانک مسلمان تھے یا نہیں ؟
جواب میں تحریرفرماتےہیں کہ میں نے گرونانک کی سوانح نہیں پڑھی ہے مشہور یہی ہے کہ وہ بابا فریدالدین گنج شکررحمةاللہ علیہ کےمریدتھے جو مجذوب ہوگۓ تھے عقل تکلیفی باقی نہیں تھی اس روایت پر وہ حقیقت میں مسلمان ہی تھے 
(فتاویٰ شارح بخاری ، جلد سوم ، ص ٥٣٠)
تنبیہ ۔۔۔ عوام کو چاہیے ان کے متعلق زیادہ بحث و مباحثہ نہ کریں نہ اس میں کچھ فائدہ و نقصان ہے نہ اس کےمتعلق ہم سے کوئی سوال و جواب ہوناہے کیوں کہ ان کے حالات کیا تھے اللہ ہی بہتر جانتا ہے 
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ 

کتبہ؛ عبید اللہ حنفی 
مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف
(۷ ربیع الغوث ٤٤٤١؁ھ بروز جمعرات)

منجانب منتظمین فخر ازھر گروپ