السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ
بزرگان دین کی روح پاک کسی شخص کے جسم میں داخل ہوسکتاہے؟
میں راجستھان کا رہنے والا ہوں
اور یہاں پر ایسا ہوتا ہے۔پرمجھے یقین نہیں ہوتا
جب کہ گھر کے حالات بتاتے ہیں
صرف گھر کے حالات نہیں بلکہ جو انتقال کرگئے ہیں ان کے حالات بتاتے ہیں
کہ فلاں شخص کے لیے جو قرآن پڑھا کر بخشش کیا تھا وہ ان کو نہیں ملا ایسی اور بھی بہت کچھ علماء کی بارگاہ میں عرض ہے اس مسلہ کے بارے میں
مدلل جواب عنایت فرمائیں؛
سائل محمد سلطان خان جبل پور
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب؛ ایسا اعتقاد رکھنا کہ کسی شخص پر کسی ولی یابزرگ کی سواری آتی ہے یہ ناجائز و حرام ہے شرع میں اس کی کوئی اصل نہیں
کسی ولی یا بزرگ کی کسی پر سواری نہیں آتی ہے
بلکہ
خبیث ہمزاد شریر جنات آتے ہیں اور وہی بکواس کرتے ہیں؛
فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ٥٩ پر ماہ محرم الحرام میں کچھ بدعات وخرافات بیان کرتے آگے تحریر ہے:
" کس مرد یا عورت پر بابا کی سواری کا آنا یہ باتیں خرافات و بدعات اور سخت ناجائز و حرام ہیں- شریعت میں ان کی کوئی اصل و حقیقت نہیں اور ایسا کرنے والا سخت مستحق عذاب نار ہیں-"
اور " فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم صفحہ ١٤٨ " پر ہے:
" یہ سب مکر و فریب ہے ، کسی پر کوئی بزرگ کسی پر نہیں آتا، اس پر اعتماد کرنا جائز نہیں- ہاں ! خبیث ہمزاد اور جنات آتے ہیں؛
س سے معلوم ہوا کہ
یہ سب شیاطین کی کارستانیاں ہوتی ہیں اس سے احتراز لازم ہے
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ؛ محمد جعفر علی صدیقی فیضی
کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹرا
(۱۳ شوال المکرم ۱۴۴۳ھ بروز اتوار)
منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ
0 تبصرے