السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال اللہ اکبر کا صحیح ترجمہ کیا ہے___؟؟
اللہ سب سے بڑا ہے __؟؟
یا اللہ بہت بڑا ہے_
قرآن حدیث کی روشنی میں
رہنمائی فرما کر
شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں___!!
سائل غلام مصطفیٰ نوری ساکن الہ آباد یوپی
وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: اللہ اکبر کا صحیح ترجمہ یہی ہے کہ "اللہ سب سے بڑا ہے" - مجدد اعظم اعلی حضرت قدس سرہ نے آیۂ کریمہ
"ولذکر اللہ اکبر"
کا ترجمہ فرمایا ہے کہ "بیشک اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے" اکبر اسم تفضیل ہے اسکے استعمال کا تین طریقہ
(1) الف لام کے ساتھ جیسے زیدن الأفضل
(2) اضافت کے ساتھ جیسے زید اعلم الناس
(3) من کے ساتھ جیسے زید احسن من عمرو
اور اللہ اکبر میں ان تینوں میں سے کوئی نہیں اسکا جواب "علم الصیغہ" میں دیا یہاں
" من کل شئ "
محذوف ہے اس پر یہ کہنا کہ پھر لازم آئیگا کہ بہت سے معبود ہوں جہالت ہے بڑا ہونا خاصۂ الوہیت نہیں اور نہ بڑے ہونے کے لئے معبود ہونا لازم کہ کسی کو بڑا کہنے سے اسکا معبود ہونا لازم ہو -
اسکا ترجمہ "بہت بڑا کہنا" اگرچہ بہ ظاہر صحیح ہے مگر اس سے لازم نہیں کہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے -
چند افراد بہت بڑے ہوسکتے ہیں کہ صدر الشریعہ بہت بڑے عالم تھے صدر الافاضل بہت بڑے عالم تھے حجۃ الاسلام بہت بڑے عالم تھے مفتی اعظم بہت بڑے عالم تھے اگر اسکا ترجمہ کریں گے سب سے بڑا تو یہ اللہ عزوجل کے ساتھ خاص ہوگا اس لئے کہ سب سے بڑا متعدد نہیں ہوسکتا - اھ
(بحوالۂ شارح بخاری ج:1/ص:238/239/ عقائد متعلقہ ذات و صفات الٰہی / دائرۃ البرکات گھوسی ضلع مئو )
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ؛ محمد اسرار احمد نوری بریلوی
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
(۱۳ رجب المرجب ۱۴۴۳ھ بروز منگل)
منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ
0 تبصرے