السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کو مسلمان مرد ماں بول سکتا ہے یا عورتیں بھی...
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں
سائل؛ محمد فرقان قادری بلرامپور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
نبی کریم ﷺ کی بیویاں صرف مسلمان مَردوں کی مائیں ہیں عورتوں کی نہیں!
اس لیے مرد ہی ماں بول سکتا ہے عورتیں نہیں؛
ایک عورت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے کہا: اے ماں! تو حضرت عائشہ نے فرمایا:
انا ام رجالکم و لست ام نسائكم
"میں تمھارے مَردوں کی ماں ہوں، تمھاری عورتوں کی ماں نہیں ہوں"
(در منثور للسیوطی، ج5، ص183؛
و تفسیر در منثور اردو، ج5، ص525؛
و السنن الکبری، ج7، ص70، ر12570؛
و طبقات ابن سعد، ج8، ص67؛
و سبل الھدی والرشاد، ج11، ص146؛
و زاد المسیر، ج6، ص182؛
و تفسیر قرطبی، ج14، ص123؛
و فتح القدیر، ج4، ص263)
امام اہل سنت، اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ازواج مطہرات امہات المومنین ہیں امہات المومنات نہیں؛ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں تمہارے مَردوں کی ماں ہوں عورتوں کی ماں نہیں ہوں۔
(فتاوی رضویہ، ج12، ص176)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے