السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ 
میرا سوال یہ ھیکہ جب لڑکی کے رشتے کے لیۓ رشتہ آتا ہے تو کیا لڑکے کے والد کے سامنے لڑکی آسکتی ہے ان سے پردہ ہے ؟ 
اور اگر آسکتی ہے تو لڑکے کے گھر والو میں سے کون کون دیکھ سکتا ہے لڑکی کو (مرد سے)
رہنمائی فرمائیں براۓ مہربانی۔۔۔ 
سائلہ؛ فردوس پروین کلکتہ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ 
جواب: ہاں پردہ ہے لڑکے کے والد کے سامنے آنے کی شریعت اجازت نہیں دیتی بس عورتیں دیکھ سکتی ہیں اور جس سے نکاح ہو وہ لڑکا دیکھ سکتا ہے جیسا کہ مزکور ہے حدیث میں آیا ہے کہ "جس سے نکاح کرنا چاہتے ہو اس کو دیکھ لو کہ یہ بقائے محبت کا ذریعہ ہو گا"(السنن الترمذی) 
دونوں کی یہی نیت ہو کہ حدیث پر عمل کرنا چاہتے ہیں یہ دیکھنا سب گھر والوں کے سامنے ہو ، لڑکی باپردہ ہو کر سامنے آئے صرف چہرہ اور ہاتھ کھلے ہوں ، علیحدگی میں ملنے کی اجازت نہیں۔ (بہار شریعت) 
باقی عورت کا ہر اجنبی بالغ مرد سے پردہ ہے۔ جو محرم نہ ہو وہ اجنبی ہوتا ہے ، محرم سے مراد وہ مرد ہیں جن سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو ، حرمتِ نسب سے ہو یا سبب سے ، مثلاً رضاعت (دودھ کا رشتہ) یا مُصَاہَرَت۔(پردے کے بارے سوال و جواب) 
یہ یاد رکھیں صرف عورتیں اور جس سے رشتہ ہو وہ لڑکا دیکھ سکتا ہے باقی مردوں میں کسی دوسرے کو اجازت نہیں ہے؛ 
واللہ اعلم بالصواب
منجانب؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی