السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کالا کلر کا پاجامہ پہننا اورکالا کلر کا جوتا پہننا جائز ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؛
سائل؛ محمد ثاقب رضا مالدہ بنگال
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
کالا پاجامہ پہننا جائز ہے مگر ایام محرم میں کالا کلر کا کوئ بھی کپڑا نہ پہنے یکم محرم الحرام سے دس محرالحرام تک تین رنگ کا کوئ کپڑا نہ پہنے کیوں کہ سبز رنگ کا لباس یہ تعزیہ داروں کا طریقہ ہے " لال رنگ کا لباس یہ اہلبیت سے عداوت رکھنے والوں کا طریقہ ہے" اور کالا رنگ کا لباس یہ رافضیوں کا طریقہ ہے " (ایساہی فتاویٰ رضویہ شریف ج 22 ص 185 رضا فاؤنڈیشن میں ہے)
"کالا جوتا پہننا منع ہے؛ جیسا کہ نظام شریعت میں ہے سیاہ جوتا پہننا ناپسندیدہ ہے جلیل القدر صحابی عبداللہ بن زبیر اور امام جلیل محمد بن کثیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سیاہ جوتا پہننے سے منع فرماتے تھے اس لئے کہ اس سے افکار پیدا ہوتے ہیں"
( روح البیان شریف)(نظام شریعت ص 35)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار
1 تبصرے
سبحان اللہ ماشا اللہ عمدہ جواب
جواب دیںحذف کریں