السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان عظام اس مسئلے میں کہ جب فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا تو کتنا لمبا سجدہ کیا نیز کتنے سجدے کئیے تھے مدلل ومفسر جواب عنایت فرمائیں
سائل؛ الطاف حسین ڈوڈہ جموں کشمیر انڈیا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ سجدہ ظہر کے وقت سے عصر تک رہا؛
دوسرا قول یہ ہے کہ ملائکہ سو برس سجدہ کرتے رہے؛
اور تیسرا قول یہ ہے کہ پانچ سو سال تک سجدہ میں رہے - ان باتوں کو اس طرح جمع کیا جاسکتا ہے کہ اولا فرشتوں نے آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا جسکا شیطان نے انکار کیا یہ سجدہ تھوڑی دیر تک رہا پھر انہوں نے سر اٹھا کر دیکھا کہ شیطان آدم علیہ السلام کی طرف پیٹھ پھیرے کھڑا ہے تب انہوں نے دوسرا سجدہ اس سجدے کی توفیق کے شکریے میں ادا کیا یہ سجدہ رب کے لئے تھا اور سجدہ شکر تھا پھر جب سر اٹھایا تو انہوں نے دیکھا کہ شیطان پہلے بہت خوبصورت تھا لیکن اب اسکی شکل مسخ ہوکر جسم خنزیر کا سا اور چہرہ بندر کا سا ہوگیا تب انہوں نے ہیبت الٰہی سے ایک اور سجدہ کیا یہ تینوں سجدے آدم علیہ السلام کی طرف تھے مگر تین قسم کے اور انکی مدتیں علیحدہ علیحدہ اھ
(تفسیر نعیمی ج:1/ص:287/ سورۂ بقرہ نعیمی کتب خانہ گجرات)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد اسرار احمد نوری بریلوی
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
2 تبصرے
Masha allah
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ عمدہ جواب
جواب دیںحذف کریں