السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے علمائے کرام ومفتیان عظام کہ وہابیوں کی مسجد میں بغیر جماعت کے نماز پڑھنا کیسا ہے یعنی اکیلا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی"""" 
سائل؛ محمد عرفان خان مشاہدی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
وہابی دیوبندی کی مسجد میں تنہا(اکیلا) نماز پڑھ سکتے ہیں مگر مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا کیوں کہ ان کی مسجد " مسجد نہیں ہوتی عام گھر کی طرح ہے؛ 
وہابی دیوبندی قادیانی رافضی کی بنائ ہوئ مسجد شرعاً مسجد نہیں وہ عام جگہوں کے حکم میں ہے اس میں تنہا نماز پڑھ سکتے ہیں البتہ اس میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا؛ 
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے " اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ" یعنی مسجد وہی بناتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے ہیں "اھ( پارہ 10 سورہ توبہ آیت نمبر 18 ) 
جیسا کہ حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں " وہ گمراہ فرقے جن کی گمراہی حد کفر تک پہنچ چکی ہو جیسے قادیانی وہابی روافض ان کی بنائ ہوئ مسجد :مسجد نہیں "اھ
(فتاویٰ امجدیہ ج 1 ص 256 احکام مسجد کا بیان )
(فتاویٰ فقیہ ملت ج 1 ص 147 امامت کا بیان ) 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا

✅ الجواب صحیح 
مفتی محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ گونڈہ یوپی