السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسٔلہ ذیل میں دعا مانگتے وقت ہاتھ کس طرح کرنے چاہئیں مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی؛ 
سائل؛ فقیر محمد عدنان رامپور 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
دعا مانگنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دعا کے وقت با ادب قبلہ رو مئودب دو زانوں ہوکر بیٹھے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں میں کچھ فاصلہ رکھ کر دونوں ہاتھ سینہ کے برابر کرکے اوپر آسمان کی طرف اٹھائے اور دعا کرے؛ 
جیسا کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ دونوں ہاتھوں میں کچھ فاصلہ ہو "فی الدر المختار یبسط یدیہ حذاء صدرہ نحو السماء لانھا قبلۃ الدعاء و یکون بینھما فرجۃ فی رد المحتار ای وان قلت قنیۃ " درمختار میں ہے وہ اپنے دونوں ہاتھ اپنے سینہ کے برابر آسمان کی طرف پھیلائے کیوں کہ آسمان دعا کا قبلہ ہے اور ان کے درمیان فاصلہ ہو رد المحتار میں ہے اگر چہ تھوڑا فاصلہ ہی ہو قنیۃ ت"اھ 
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 6 ص 328 رضا فاؤنڈیشن) 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا