السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام کی بار گاہ میں ایک سوال ہے وہ کون سے مقدس صحابی ہیں جن کے ہاتھ پر عشرہ مبشرہ میں سے پانچ صحابی ایمان لائےجواب عنایت فرمائیں مہر بانی ہوگی۔
 السائل۔ محمد فردوس احمد بلرام پور 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
وہ مقدس صحابی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں جنکے دست حق پرست پر عشرۂ مبشرہ میں سے پانچ (5) بقول بعض چھ (6) صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایمان لائے ۔انکے اسماء گرامی اس طرح ہیں؛
(1) حضرت عثمان غنی 
 (2) حضرت طلحہ 
 (3) حضرت زبیر 
 (4) حضرت سعد بن ابی وقاص 
 (5) حضرت عبد الرحمن بن عوف 
(6) حضرت ابو عبیدہ بن الجراح (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین) 
جیساکہ سیرت حلبیہ میں کہ "والحاصل ان ابا بکر أسلم علی یدہ خمسۃ من العشرۃ المبشرین بالجنۃ و ھم عثمان و طلحۃ والزبیر و سعد بن ابی وقاص و عبد الرحمٰن بن عوف و زاد بعضھم سادسا و ھو ابو عبید بن الجراح " اھ ( ج:1/ص314/ باب ذکر أول الناس اماما بہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم /المطبعۃ الأزھریۃ) 
(اور ایسا ہی مخزن معلومات صفحہ 70/ صحابہ کا بیان) [مکتبۂ نعیمیہ مٹیا محل جامع مسجد دہلی / میں ہے] واللہ تعالی اعلم 
کتبہ؛ اسرار احمد نوری بریلوی 
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 

✅صح الجواب 
شہزادۂ حضور فقیہ ملت 
حضرت مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج ضلع بستی

منجانب؛ محفل غلامان مصطفٰےﷺ گروپ