السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسٔلہ ذیل کے بارے میں کہ
کچھ لوگ کہتے ہیں دیور اور جیٹھ کو بھائیوں کی نظر سے دیکھو گے تو کوئی پردہ نہیں اور کوئ گناہ نہیں ملے گا قرآن کی روشنی میں جواب ارشاد فرمائیں..جزاك اللهُ
سائل؛ علی رضا کراچی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
عورت پر اپنے جیٹھ دیور سے پردہ کرنا دیگر اجنبی مردوں سے کہیں زیادہ اہم و ضروری ہے کہ یہ دوسروں کے مقابل اس سے زیادہ قریب اور کھلے ہوئے ہوتے ہیں، جسکے سبب برائی کا امکان قوی ہوجاتا ہے تو چاہئے کہ ان سے پردہ لازم جانیں اور لوگوں کی بات پر ذرا دھیان نہ دیں کہ ایسا کہنا سمجھنا غلط و بے اصل اور قرآن وحدیث کے سراسر خلاف ہے۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: جیٹھ، دیور، بہنوئی، پھپا، خالو، چچازاد، ماموں زاد پھپی زاد، خالہ زاد بھائی یہ سب لوگ عورت کے لئے محض اجنبی ہیں بلکہ ان کاضررنرے بیگانے شخص کے ضرر سے زائد ہے کہ محض غیر آدمی گھر میں آتے ہوئے ڈرے گا اور یہآپس کے میل جول کے باعث خوف نہیں رکھتے عورت نرے اجنبی شخص سے دفعۃً میل نہیں کھاسکتی اور ان سے لحاظ ٹوٹا ہوتا ہے۔ ولہذا جب رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے غیر عورتوں کے پاس جانے کو منع فرمایا ایك صحابی انصاری نے عرض کی، یا رسول ﷲ! جیٹھ دیور کے لئے کیا حکم ہے؟ فرمایا: الحمو الموت، رواہ احمد والبخاری عن عقبۃ بن عامر رضی ﷲ تعالٰی عنہ۔ جیٹھ دیور تو موت ہیں۔ امام احمد اور بخاری نے اسے عقبہ بن عامر رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا؛
(فتاویٰ رضویہ جدید 22...218 مکتبہ روح المدینہ اکیڈمی موبائل ایپ)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب
کتبہ؛ مشتاق احمد رضوی
جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکہنڈ
✅الجواب صحیح
علامہ و مولانا مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی عفی عنہ
✅ الجواب صحیح
خادم العلم والعلماء لأهل السنة والجماعة فقير شهزاد احمد المجددي القادري الأشرفي عفی عنہ
✅الجواب صحیح
حضرت علامہ و مولانا محمد مرتضیٰ حنفی بریلوی عفی عنہ
✅الجواب صحیح
علامہ و مولانا محمد عبداللہ النعیمی الرضوی عفی عنہ کشمیر
0 تبصرے