السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کے ذبح کے لئے جو چھری کا استعمال ہوتا ہے اس کے ساتھ لکڑی کا ہونا ضروری ہے یا پلاسٹک کے ساتھ بھی ذبح ہو سکتا ہے قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
 سائل؛ شہزادافضل قادری 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
چھری میں لکڑی کاہوناشرط نہیں بلکہ چھری ہو چاہے اس کےپیچھے پلاسٹک ہی لگاہو دھارداراوزار ہوجس کےاندرکاٹنے کی قوت ہو؛
جیساکہ حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں کہ ذبح ہر اوس چیز سے کر سکتے ہیں جو رگیں کاٹ دے اور خون بہا دے یہ ضرور ی نہیں کہ چھری ہی سے ذبح کریں بلکہ کَھپَچِّی اور دھاردار پتھر سے بھی ذبح ہوسکتا ہے
(بہارشریعت حصہ پانزدھم صفحہ ۳۱۶)
واللہ اعلم ورسولہ 
کتبہ غیاث الدین قادری گونڈوی