السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور کافر کی کتنی قسمیں ہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی،
سائل..صابر خان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
اللہ عزوجل ہرقسم کے کفروکفار سے بچائے، کافر کی دو قسم ہے : اصلی ومرتد ۔اصلی وہ جو شروع سے کافر اور کلمئہ اسلام کا منکر ہے ۔یہ دو قسم کی ہے : مجاہر ومنافق ۔ مجاہر وہ کہ علی الاعلان کلمہ کا منکر ہو
اور منافق وہ کہ بظاہر کلمہ پڑھتاہو اور دل میں منکر ہو ۔یہ قسم حکم آخرت میں سب اقسام سے بدتر ہے ۔۔
کیوں کہ ارشاد باری تعالی ہے؛
"اِنَّ اْلمُنٰفِقِیْنَ فِیْ الدَّرْکِ الاَسْفَلِ مِنَ النَّار"
ترجمہ بیشک منافق سب سے نیچے طبقئہ دوزخ میں ہیں؛
اور کافر مجاہر کی چار قسم ہے
اول ، دہریہ کہ خداہی کامنکر ہے
دوم ، مشرک کہ اللہ عزوجل کے سوااور کو بھی معبود اور واجب الوجود جانتا ہے جیسے ہندو بت پرست کہ بتوں کوو اجب الوجود تو نہیں مگر معبود مانتے ہیں ۔ آریہ خودپرست کہ روح اور کو معبود تونہیں مگر قدیم و غیر مخلوق جانتےہیں دونو مشرک ہیں ۔اور آریوں کو موحد سمجھنا سخت باطل ہے ۔
سوم ،مجوسی آتش پرست چہارم،کتابی کتابی یہودونصاریٰ اور دہریے نہ ہوں ان میں اول تین قسم کی ذبیحہ مردار اور انکی عورتوں سے نکاح باطل ۔۔
اور چہارم قسم کی عورتوں سے نکاح ہو جائےگا اگرچہ ممنوع وگناہ ہو ۔۔کافر مرتد وہ کہ کلمہ گو ہوکر کفر کرے ۔
اس کی بھی دو قسم ہے ۔
مجاہرو منافق، مرتد مجاہر وہ کہ پہلے مسلمان تھا پھر علانیہ اسلام سے پھر گیا کلمۂ اسلام کا منکر ہوگیا چاہے دہریہ ہوجائے یا مشرک یامجوسی کتابی کچھ بھی ہو؛
مرتد منافق وہ کہ کلمۂ اسلام اب بھی پڑھتاہے۔ اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتاہے اور پھر اللہ عزوجل یا رسول اللہ ﷺ یا کسی نبی کی توہین کرتاہے یا ضروریات دین میں کسی شی کا منکر ہے ۔۔
جیسے آج کل کے وہابی ، رافضی ، قادیانی ، نیچری ، چکڑالوی ، جھوٹے صوفی کہ شریعت پر ہنستے ہیں حکم دنیا میں سب سے بدتر مرتد ہے ۔۔ اس سے جزیہ نہیں لیا جا سکتا ۔اس کا نکاح مسلم، کافر ، مرتد اس کے ہم مذہب ہوں یا مخالف مذہب ، غرض انسان حیوان کسی سے نہیں ہو سکتا جس سے ہوگا محض زنا ہوگا ، مرتد مرد ہو یا عورت مرتدوں میں سب سے بدتر منافق ہے ۔۔ یہی ہے وہ کہ اسکی صحبت ہزار کافر کی صحبت سے زیادہ مضرہے کہ یہ مسلمان بن کر کفر سکھاتا ہے خصوصاً وہابیہ دیوبندیہ کہ اپنے آپ کو خاص اہل سنت وجماعت کہتے ، حنفی بنتے چشتی نقشبندی بنتے نماز روزہ ہمارا سا کرتے، ہماری کتابیں پڑھتے پڑھاتے ، اور اللہ ورسول کو گالیاں دیتے ہیں ، یہ سب سے بدتر زہر قاتل ہیں ، ہوشیار ،خبردار ، مسلمانوں ; اپنا دین اور ایمان بچائے ہوئے،
(احکام شریعت حصہ اول صفحہ ۱۳۱/۱۳۲)
واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد ریاض الدین آعظمی رضوی
مقام مدھوبنی بہار
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ
0 تبصرے