السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کے مسجد کے مائک سے میّت کا اعلان کرنا کیسا اور لنگر کسی کی امداد کا اعلان کرنا آج کے دور میں ہر قسم کا اعلان مسجد کے مائک سے ہی ہوتا ہے حضرت اس مسلہ پر مکمّل روشنی ڈالیں جب کے دورو دراز تک کے اعلان مسجد سے ہوتے ہوں شریعت کی روشنی میں حوالے کے ساتھ جواب عطاء کریں نوازش ہوگی۔۔ 
سائل محمّد عرفان رضا قادری یو پی مراداباد انڈیا۔ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
جو سامان جس کام کے لئے وقف ہو اس کو اسی کام میں استعمال کرنا چاہیئے, غیر میں تصرف جائز نہیں" مسجد کے لاؤڈاسپیکر سے موت کا اعلان ہو یا دیگر مجالس خیر یا کرایہ پر دینا جائز نہیں " کیوں کہ مائک وقف ہی ہوتے ہیں " البتہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اجازت دی ہوتو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف یا دیگر مجالس خیر میں استعمال کرنا جائز ہے " اور اگر مسجد کا مائک چندہ سے خریدا گیا ہو اور ہر چندہ دینے والا یہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان سب صورتوں میں موت کا اعلان مسجد کی مائک سے جائز ہے؛
فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ؛ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف وغیرہ کیلئے کرایہ پر دینا جائز نہیں " اور اگر مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اس کی اجازت دی ہو تو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف اور دیگر مجالس خیر میں استعمال کرایہ پر کرنا جائز ہے " لان شرط الواقف کنص الشارع " بہر صورت مجالس خیر کے علاوہ دیگر دنیاوی مجلسوں میں استعمال کی اجازت نہیں اور اگر واقف نے اجازت نہیں دی مگر وہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا "یا چندہ سے لاؤڈ اسپیکر خریدا گیا اور ہر چندہ دینے والا شخص یہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان سب صورتوں میں بھی موت کا اعلان اس سے جائز ہے "اھ (ج 2 ص 174 مسجد کا بیان )
ایسا ہی فتاویٰ علیمیہ ج 2 ص 472 مسجد کا بیان پر ہے )
 واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا

 ✅الجواب صحیح:
مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی خادم الافتا مرکز تربیت افتا اوجھاگنج 
صح الجواب؛
مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی عفی عنہ 
الجواب صحیح؛
مفتی محمد جابرالقادری رضوی اڑیسہ 
الجواب صحیح؛
مولانا محمد اختر رضا رضوی نیپال