السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال؛ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ صلوة الغوثیہ نماز کی حقیقت کیاہے؟ اور ختم قادریہ اور ختم غوثیہ کیاہے وضاحت فرمائیں؟
سائل؛ محمد عمراب پرتاب گڑھ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
ایک مجرب نماز صلاۃ الاسرار (نماز غوثیہ) ہے جو امام ابو الحسن علی بن جریر لخمی شطنونی بہجۃ الاسرار میں اور ملا علی قاری و شیخ عبد الحق محدث دہلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہم حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں اسکی ترکیب یہ ہے کہ " بعد نماز مغرب سنتیں پڑھکر دو رکعت نماز نفل پڑھے اور بہتر یہ ہیکہ الحمد کے بعد ہر رکعت گیارہ گیارہ بار قل ھو اللہ الخ پڑھے سلام کے بعد اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کرے پھر نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر گیارہ بار درود و سلام عرض کرے اور گیارہ بار یہ کہے
" یا رسول یا نبی اللہ اغثنی و امددنی فی قضاء حاجتی یا قاضی الحاجات "
پھر عراق کی جانب گیارہ قدم چلے ہر قدم پر یہ کہے " یا غوث الثقلین و یا کریم الطرفین اغثنی و امددنی فی قضاء حاجتی یا قاضی الحاجات " پھر حضور ﷺکے توسل سے اللہ عزوجل سے دعاء کرے "
غسل فرض تھا ہاتھ دھل کے پانی میں ڈال دیا تو کیا حکم ہے؟
بھجۃ الأسرار ذکر فضل أصحابہ و بشراھم صفحہ ۱۹۷ بتصرف
( بحوالہ بہار شریعت سوفٹوئر حصہ چہارم صفحہ ۶۸۹)
کافر کو کافر کہہ کر مخاطب کرنا کیسا ہے؟
ختم قادریہ اور ختم غوثیہ ایک مخصوص نیاز کا نام ہے جو حضور سیدنا غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی الله تعالیٰ عنہ کے نام سے دلائی جاتی ہے، ختمِ قادریہ کے تمام وظائف ١١١ بار پڑھے جاتے ہیں سوائے سورۂ یس شریف و قصیدۂ قادریہ کے کہ انہیں ایک بار ہی پڑھنا ہوتا ہے پھر شیرینی و ماحَضَر و ما ذُکِر کے ثواب کی نذر بحضور غوثیت مآب پیش کی جاتی ہے اور اپنی حاجات کے لئے دعا کی جاتی ہے، لیکن اس نیاز کے لئیے کوئی مخصوص ایام نہیں ہیں کبھی بھی دلا سکتے ہیں٬
والله ورسولہ اعلم باالصواب
جاری کردہ؛ محمد عارف رضوی قادری
1 تبصرے
Subhan Allah bahut umdah
جواب دیںحذف کریں