السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
سوال یہ ہے کہ حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کو عیسیٰ روح اللہ کیوں کہتے ہیں،، 
سائل؛ محمد عرفان خان مشاہدی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
اللہ تعالیٰ نے بغیر باپ کے حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا کیا حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے وہ کلمہ ہیں جنہیں حضرت مریم کی جانب القا فرمایا اسی وجہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کو کلمۃ اللہ کہا جاتا ہے اور روح القدس کے ذریعہ مدد فرمائی اس وجہ سے آپ کو روح اللہ کہا جاتا ہے، 
 جیساکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایاہے: فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا 
(سورہ مریم آیت نمبر ۱۷) 
ترجمۂ کنز الایمان تو ان سے ادھر ایک پردہ کرلیا تو اس کی طرف ہم نے اپنا روحانی بھیجا وہ اس کے سامنے ایک تندرست آدمی کے روپ میں ظاہر ہوا۔ 
مزید ارشاد فرماتا ہے وَاٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ- اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسٰی کو کھلی نشانیاں دیں اور پاکیزہ روح سے اس کی مدد کی 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد ابراہیم خان امجدی 
قادری رضوی ارشدی بلرامپوری غفرلہ