السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین شرح متین مسلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوٸ شخص مرغا یا مرغی ذبح کرے بغیر بسم اللہ اللہ اکبر کے تو اس گوشت کو کھانا حلال ہے یا حرام جو ذبح کیا وہ سنی ہے مگر اسلام کے جانکاری نہیں ہے 
 ساٸل_ محمد ارشد رضا ۔مغربی بنگال۔ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 
صورت مسئولہ میں اگر ذابح نے عمدا بسم اللہ نہیں پڑھاہے تو اس کا گوشت حرام ہے اور اگر سہوا چھوٹ گیا ہے تو جائز ہے ۔
اور مرغا ذبح کرنے کیلئے مفتی ہونا یاعالم ہونا ضروری و واجب وفرض نہیں ہے البتہ مسلمان ہوناچاہئے
جیساکہ ہدایہ میں ہے، ان ترک الذابح التسمیۃ عمدا فالذبیحۃ میتۃ لاتوکل وان ترکھا ناسیا اکل ۔۔ 
(ہدایہ جلد 4،ص423 مکتبہ رحمانیہ)
اور بہار شریعت میں ہے، ذبح کرنے میں قصدا بسم اللہ نہ کہی جانور حرام ہے اور اگر بھول کر ایسا ہوا جیسا کہ بعض مرتبہ شکار کے ذبح میں جلدی ہوتی ہے اور جلدی میں بسم اللہ کہنا بھول جاتاہے اس صورت میں جانور حلال ہے ۔۔ 
(جلد 3،حصہ پندرہ ،ص316 دعوت اسلامی 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد سجاد حیدر 
خطیب وامام جامع مسجد گلشن پور گیدری بہار