السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس بارے میں کہ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حنبلی ہونے کی یہ وجہ بیان کی جاتی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خواب میں آکر فرمایا کہ میرا مذہب کمزور ہوا جاتا ہے لہذا تم میرے مذہب میں آکر اسے تقویت پہنچاؤ اس لئے حضور غوث پاک حنفی سے حنبلی ہوگئے ۔ اسکی کیا حقیقت ہے رہنمائی فرمائیں،
المستفتی غلام جیلانی جگناتھ پور اودھم سنگھ نگر اتراکھنڈ
وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب؛ وجہ مذکور فی السوال بے سروپا ہے حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں ۔
مجدد اعظم سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی بالکل اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں کہ
" یہ روایت صحیح نہیں حضور (غوث پاک) ہمیشہ سے حنبلی تھے اور بعد کو جب عین الشریعۃ الکبریٰ تک پہنچ کر منصب اجتہاد مطلق حاصل ہوا مذہب حنبل کو کمزور ہوتا ہوا دیکھکر اس کے مطابق فتویٰ دیا کہ حضور محی الدین اور دین متین کے یہ چاروں ستون ہیں لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتا دیکھا اسکی تقویت فرمائی " اھ
(فتاوی رضویہ شریف جدید ج:26/ص:433/ رضا فائونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور پاکستان)
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ؛ حضرت مفتی
محمد اسرار احمد
نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
(۸ ربیع الغوث ۴۴۴١ھ بروز جمعہ)
✅الجواب صحیح
شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج ضلع بستی یوپی
✅الجواب صحیح
مصنف ،، فتاوی اکرمی ،، حضرت مفتی محمد شہروز عالم اکرمی رضوی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی کلکتہ
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :-
حضرت مفتی شان محمد مصباحی القادری صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی
منجانب؛ فیضان غوث.وخواجہ گروپ
0 تبصرے