السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسٔلہ ذیل کے بارے میں کہ
مکروہ وقت میں قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے علماء کرام رہنمائی فرمائے فقط سلام
سائل: عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
مکروہ وقتوں میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا مکروہ(تنزیہی) ہے،
جیسا حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ،
جب آفتاب قریب غروب کو پہنچے اور وقت کراہت آئے، اس وقت تلاوت ملتوی کی جائے اور اذکار الہیہ کئے جائیں کہ آفتاب نکلتے اور ڈوبتے، اور ٹھیک دوپہر کے وقت نماز ناجائز اور تلاوت مکروہ (تنزیہی) ہے
(فتاوی رضویہ قدیم جلد دوم صفحہ ٣٥٩)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد مدثر جاوید رضوی عفی عنہ
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے