السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ گروپ کے سبھی علماء اہلسنت سے میرا ایک سوال ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے داڑھی مبارک میں مہندی لگایا تھا اس سوال کا جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں عین نوازش ہوگی
آپکا شاگرد محمد امیر حمزہ آسام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
بعض کتب احادیث میں اس کا ذکر ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
سرمبارک پر اور داڑھی مبارک پر مہندی لگائی تھی،
جیسا کہ مسند احمد کی حدیث ہے:
" عن ابى رمثة رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ قال كان النبي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يخضب بالحنائ والكتم ،وكان شعر يبلغ كتفيه أو منكبيه "
(مسند احمد:١٧٦٣٦)
حضرت سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مہندی اور کتم کے ساتھ بال رنگتے تھے, آپ کے بال کندھوں تک پہنچے تھے-
مذکورہ بالا حدیث پاک سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سر مبارک پر مہندی لگاتے تھے
اسی طرح سنن ابی داؤد کی حدیث پاک ہے:
" حدثنا ابن بشار، حدثنا عبد الرحمن، حدثنا سفيان عن اياد بن لقيط، عن ابي رمثة، قال: اتيت النبي صلى الله تعالى عليه وسلم انا و ابي فقال لرجل أولابيه: من هذا؟ قال: ابني, قال لا تجني عليه وكان قد لطخ لحيته بالحناء. "
(سنن أبي داؤد:٤٢٠٨)
حضرت سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں: کہ میں اور میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے آپ نے ایک شخص سے یا میرے والد سے پوچھا: یہ کون ہے؟ وہ بولے: میرا بیٹا ہے, آپ نے فرمایا: یہ تمہارا بوجھ نہیں اٹھائے گا, تم جو کروگے اس کی باز پرس تم سے ہوگی, آپ نے اپنی داڑھی میں مہندی لگا رکھی تھی-
اس حدیث پاک سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم داڑھی مبارک پر مہندی لگاتے تھے،
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عالم گیر خان
گجرولہ ضلع امروہہ
0 تبصرے