السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا اذان کی ترتیب غلط ہونے سے کیا اذان کا دہرانہ ضروری ہے اذان کے کلمات جیسے اشہد ان محمد الرسول اللہ تین مرتبہ پڑھنے سے یا چار مرتبہ پڑھنے سے اذان ہوجائے گی اس کے بارے میں وضاحت فرمائیں مہربانی ہوگی 
الساٸل: ناظر حسین برکاتی یوپی امروہہ 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
اذان کی ترتیب میں غلطی ہوجائے تو اس حال میں اتنے ہی کو درست کرلے شروع سے اعادہ کی ضرورت نہیں جیسا کہ
حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ اگر کلماتِ اَذان یا اِقامت میں کسی جگہ تقدیم و تاخیر ہوگئی، تو اتنے کو صحیح کرلے۔ سرے سے اعادہ کی حاجت نہیں اور اگر صحیح نہ کیے اور نماز پڑھ لی، تو نماز کے اعادہ کی حاجت نہیں ۔ 
(بہارشریعت حصہ سوم صفحہ ۴۷۳ / مکتبۃ المدینہ کراچی) 
واللہ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری 
انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ (یوپی)