السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت اس مسئلہ کے بارے میں کہ
میاں بیوی کو ایک ساتھ نہانا کیسا ہے حوالے کے ساتھ ۔؟
المستفتی؛ -عبدالسبحان رضا خان حنفی بریلوی گورکھپوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں شوہر و بیوی ایک ساتھ نہا سکتے ہیں،،ابتدائے اسلام میں عام مردوں اور عورتوں کے لئے غسل کرنا جائز تھا لیکن آیت حجاب (پردے کا حکم) نازل ہونے کے بعد زوجین کے لئے یہ حکم باقی رکھا گیا اور باقی لوگوں کے لئے ممنوع و حرام قرار دے دیا گیا (مؤطا امام محمد علیہ الرحمہ، ص۴۸)
اور بخاری شریف کی حدیث مبارکہ ہے ⇓⇓
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتلایا کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں غسل کیا کرتے تھے
(صحيح البخاري، كِتَاب الْغُسْل، حدیث نمبر: 250)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے