السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کی نماز، روزہ، زکاۃ اسلام میں کس ہجری میں فرض ہوئے۔ جواب ضرور عنایت فرمائیں 
سائل، محمد حسیب قادری فیض آباد 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب 
اسلامی شریعت میں نماز اعلان نبوت کے بارہویں برس شب معراج میں اور زکاۃ و روزہ سنہ دوہجری میں فرض ہوئے چنانچہ تفسیر خزائن العرفان پارہ... 15سورہ بنی اسرائیل آیت...1 سبحان الذی اسریٰ بعبدہ الخ کے تحت ہے کہ نماز اعلان نبوت کے بارہویں سال ستائیس رجب المرجب کو معراج کی رات میں فرض ہوئی۔ اسی میں روزہ کی فرضیت کے متعلق سورہ بقر... آیت....۱۸۳: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ، کے تحت ہے کہ رمضان المبارک کے روزے 10 شعبان، دو 2 ہجری میں فرض ہوئے(سورہ بقر... آیت....۱۸۳) 
 نیز فرضیت زکوٰۃ کے لئے ردالمحتار میں ہے: وفرصت فی السنۃ الثانیۃ قبل فرض رمضان، زکوٰۃ" رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے سنہ دوہجری میں فرض ہوئی۔ 
(شامی مترجم، کتاب الزکاۃ...ج...3...ص495، فاروقیہ بکڈپو دہلی)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب 
کتبہ؛ محمد مشتاق احمد رضوی 
جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیر شریف ہردوار اتراکھنڈ