السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے دین و مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض ہیں کہ۔
پالتو خرگوش جو سفید کلر کا ہوتا ہے اس کو ذبح کرکے کھانا کیسا ہے۔۔رہنمائ فرمائیں ۔۔کرم نوازش ہوگی،
سائل؛ محمد عرفان خان گجرات
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
خرگوش بلکل حلال جانور ہے نہ یہ درندوں میں سے ہے اور نہ ہی مردار خور میں سے ہے،
جیسا کہ ہدایہ میں ہے،
خرگوش جانور کا گوشت کھانا حلال ہےکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا بھنا ہوا گوشت تناول فرمایا-- اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین نے بھی اس کے کھانے، اجازت دی
اور یہ بھی دلیل ہے کہ خوگوش نہ درندوں میں سے ہے اور نہ ہی گندگی کھانے والے جانوروں میں سے ہے
(الہدایہ، جلد چہارم، صفحہ۲۶۵)
اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ــــــ⇓⇓
خرگوش ضرور حلال ہے اسے حرام جاننا رافضیوں کا مذہب ہے خرگوش کے پنجے ہی ہوتے ہیں کھر والا خرگوش دنیا کے پردہ پر کہیں نہیں
[فتاویٰ رضویہ جلد۲۰، صفحہ ۳۲۲، رضا فاؤنڈیشن لاہور]
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی
0 تبصرے