السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علمائے کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ کیا خطبہ کی اذان حضور ﷺ وسلم کے زمانے ہوتی تھی یا نہی مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع  عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 
المستفتی صلاح الدین سیتاپوری 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 
 جی ہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی خطبہ کی اذان ہوتی تھی جیسا کہ ابو داؤد شریف جلد اوّل ۱۶۲ میں ہے عن السّائب بن یزید قال کن یؤذنُ بین یدی رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا جلس علی المنبر یوم الجمعة علیٰ باب المسجد وابی بکرٍ وّ عمر، حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز منبر پر تشریف رکھتے تو حضور کے سامنے مسجد کے دروازے پر اذان ہوتی اور ایسا ہی حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے زمانے میں بھی، 
 اس حدیث شریف سے واضح طور پر معلوم ہوا کہ خطبہ کی اذان مسجد کے دروازے پر پڑھنا سنت ہے، حضور علیہ الصلوٰۃوالسلام اور حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی زمانے میں بھی خطبہ کی اذان مسجد کے دروازے ہی پر ہوا کرتی تھی،، 
 (حوالہ محققانہ فیصلہ صفحہ36)
 مصنف؛ مفتی جلال الدین احمد امجدی مکتبہ رضویہ گجرات 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمدعارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی