السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے اس مسٔلہ کے بارے میں
سادہ پان کھانا کیسا ہے؟
نیز۔۔ تمباکو کے ساتھ پان کھانا کیسا ہے۔ علماء کرام رہنمائی فرمائیں
سائل رہبر علی بلرامپور یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون التواب؛؛ پان اور اسکے ساتھ ہی چونا کہ ضرر نہ دینے کی مقدار نیز اتنا تمباکو جو حواس پر اثر انداز نہ ہو کھانا مباح ہے اس میں شرعاً حرج نہیں،
اور بعض عوراض خارجیہ جیسے میزبان کی دل شکنی سے بچنے اور بوسئہ زوجہ کیلئے منھ کو خوشبودار کرنے کیلئے مستحب ہوسکتا ہے بلکہ والدین حکم دیں اور نہ کھانے میں انکو ایذا ہو تو واجب بھی۔ تلاوت قرآن کے وقت پان کھانا مکروہ اور نماز میں حرام ہے۔
{فتاویٰ رضویہ جدید، ج 24 ص 557/558، مکتبہ روح المدینہ، اکیڈمی}
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب
کتبہ؛
خاک پائے علماء
ابو فرحان مشتاق احمد رضوی
جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیر شریف ہردوار اتراکھنڈ
0 تبصرے