السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ مذاق میں اپنے بیوی اور دوستوں سے بار بار جھوٹ بولتے رہتے ہیں) 
ایسے لوگوں کے لئے کیا حکم ہے شریعت کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربان ہوگی 
سائل__فرحان رضا بلرامپور یوپی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایت الحق والصواب
جھوٹ ایسی بری چیز ہے کہ ہر مذہب والے اس کی برائی کرتے ہیں تمام ادیان میں یہ حرام ہے اسلام نے اس سے بچنے کی بہت تاکید کی ہے قرآن مجید میں بہت مواقع پر اس کی مزمّت فرمائی ہے اور جھوٹ بولنے والوں پر خدا کی لعنت آئی ہے،، حدیثوں میں بھی اس کی برائی ذکر کی گئ ہے 
 (اس کے متعلق کچھ احادیث) امام احمد نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندہ پورا مومن نہیں ہوتا جب تک مزاق میں بھی جھوٹ کو نہ چھوڑ دے اور جگڑا کرنا نہ چھوڑ دے اگرچہ بچہ ہو؛ بہیقی نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا بندہ بات کرتا ہے اور محض اس لئے کرتا ہے کہ لوگوں کو ہنسائے اس کی وجہ سے جہنم کی اتنی گہرائی میں گرتا ہے جو آسمان و زمین کے درمیان کے فاصلہ سے زیادہ ہے اور زبان کی وجہ سے جتنی لغزش ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی قدم سے لغزش ہوتی ہے؛؛ 
تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی اس میں گناہ نہیں ہے ایک جنگ کی صورت میں کہ یہاں اپنے مقابل کو دھوکہ دینا جائز ہے اسی طرح جب ظالم ظلم کرنا چاہتا ہو اس کے ظلم سے بچنے کے لئے بھی جائز ہے،،، 
دوسری صورت یہ ہے کہ،، دومسلمانوں میں اختلاف ہے اور ان میں صلح کرانا چاہتا ہے ایک کے سامنے یہ کہ دے کہ وہ تمھیں اچھا جانتا ہے تمھاری تعریف کرتا ہے یا اس نے تمھیں سلام کہلا بھیجا ہے اور دوسرے کے پاس بھی اسی قسم کی باتیں کرے تاکہ دونوں میں عداوت کم ہو جائے اور صلح ہوجائے،،
 تیسری صورت یہ ہے کہ،، بیوی کو خوش کرنے کے لئے کوئ بات خلاف واقع کہہ دے (عالمگیری) 
 (ھکذا اسلامی اخلاق آداب/ جھوٹ کا بیان صفحہ168 تا
 171) مصنف! صدرالشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ
مکتبہ! فرید بک سٹال رجسٹرڈ ۳۸ اردو بازار لاہور 

لہٰذا، ان تمام مذکورہ باتوں سے بلکل ظاہر و باہر ہوگیا کہ جوشخص مذاق میں بھی جھوٹ بولے وہ گنہ گار ہوگا اور آئندہ اس طرح جھوٹ بولنے پر توبہ کرے اور ایسی جھوٹ بولنے سے پرہیز کرے،، 

والله ورسولہ اعلم باالصواب 
کتبہ؛ محمد عارف رضا قادری 
انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی