مختصر سوانح حیات تاج الشریعہ


نَحْمَدُہُ وَ نُصَلّیِ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمْ اَمّا بَعْدْ؛ 

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ,کے مختصر تعارف 
جب سے یہ دنیا وجود میں آئی تب سے لےکر آج تک اس عالم گیتی میں ایسی بےشمار ہستیاں رونماہوئیں جن کی کاویشوں سے سارا عالم معطر ہے, زمانہ جن کی علمی, دینی, مسلکی, دینی تعلیم, تبلیغی اور روحانی وتصنیفی خدمات کا اعتراف کرتاہے جن کے نقش قدم پر چل کر بہت سے بھٹکے ہوئے لوگ منزل مقصود تک رسائی حاصل کرتے ہیں, اور جن کے نقوش فکر وعمل اپناتابندہ مستقبل، تلاش کرتے ہیں, انہیں انقلاب آفریں شخصیتوں، میں سے 
ایک شخصیت وارث علوم اعلی حضرت جانشین، حضور مفتی اعظم ہند رضی اللہ تعالی عنہ شہزادہ مفسر اعظم قاضی القضاۃ فی الہند الشاہ علامہ مفتی محمد اختر رضا خان ازہری نوراللہ مرقدہ ملقب بہ تاج الشریعہ کی ذات بابرکت بھی ہے. 
 جن کی عبقری شخصیت آج پورے برصغیر میں اپنے فضائل وکمالات پاکیزہ اخلاق وکردار , تقوی وطہارت , صورت و سیرت, بحث و تمحیص , تحقيق وتدقیق , علمی لیاقت وقابلیت اور جزئیات فقہیہ پر مہارتِ تامہ وغیرہا اوصاف حمیدہ کے سبب مشہور و معروف ہے. 
  ولادت؛ تاج الشریعہ علامہ حضور اختر رضا خان قادری رضوی ازہری کی ولادت باسعادت ۱۹۴۳ء کو محلہ سوداگران بریلی شریف میں ہوئی , گھر والوں نے آپ کا اسم شریف "محمد اسمعیل رضا" تجویز فرمایا اور عرفی نام محمد اختر رضا رکھا اور آپ عرفی نام ہی سے مشہور و معروف، ہوئے. 
  (مناقب تاج الشریعہ)
ارادت ہوتو ایسی ہو , وسیلہ ہوتو ایسا ہو.
 ضیانت ہوتو ایسی ہو, حوالہ ہوتو ایسا ہو .!
 بریلی کے درو دیوار سے آواز آتی ہے 
جماعت ہوتو ایسی ہو , جنازہ ہوتو ایسا ہو.! 
 بنے اختر رضا خان قادری مہمان کعبے کے, 
سعادت ہوتو ایسی ہو, بلاوا ہوتو ایسا ہو.! 
 خلافت سے نوازاہ مفتی اعظم نے حضرت کو , 
نیابت ہوتو ایسی ہو , خلیفہ ہوتو ایسا ہو.! 
 الله تبارک وتعالیٰ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ کے علمی فیضان سے ہمیں بھی فیض یاب فرمائے, اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق بخشے،،،،، آمین ثم آمین بجاہ النبی الکریم، صلی ﷲ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم 
  اسیر حضور تاج الشریعہ 
محمّد نورجمال رضوی دیناج پوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعلیٰ حضرت کے بارے میں جاننے کے لیے ⇩⇩⇓