السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک عریضہ پیش ہے کہ قربانی کی دعاء مع ترجمہ کے ساتھ بھیج دیجیئے بہت مہربانی ہوگی 
 سائل ۔۔۔ اظہررضا مہراجگنج 

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 الجواب بعون الملک الوھاب 
 جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے؛ اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَا شَرِیْكَ لَهٗۚ-وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ ۔ 
ترجمہ : میں نے اپنا منہ اس ذات کی طرف کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا میں ابراھیم علیہ السلام کی ملت پر ہو جو حنیف اور مسلم تھے میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔ بے شک میری نماز ،میری قربانی ،میری زندگی اور میری موت سب اللہ رب العالمین کیلئے ہے ۔ اس کا کوئی شریک نہیں مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں ۔ اے اللہ یہ( جانور آپ کی طرف سے ملا ہے اور آپ کے لیے ہی یہاں اپنا نام لیا جائے ) کی طرف سے قربان کیا جارہا ہے اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے؛؛؛؛ 
اسے پڑھ کر ذبح کر دے۔ قربانی اپنی طرف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دُعا پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلَ مِنِّی کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم 
اے اللہ میری طرف سے یہ قربانی قبول فرما جس طرح آپ اپنے محبوﷺ اور اپنے ابراھیم علیہ السلام کی قربانی قبول فرمائی ۔ اگر قربانی دوسرے کے نام سے ہوتو منّی کے بجائے من کہے اور اسکا نام مع ولدیت کے ساتھ کہے اور آگے کی دعاء پوری کرے (بہار شریعت) 

 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
 کتبہ؛ اسیر حضور تاج الشریعہ 
  محمد مشاہدرضا قادری رضوی گونڈوی