السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسٔلہ کے بارے میں کہ
پہلی قربانی کس کے نام سے کریں
سائل: چشتی بھائ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
مالک نصاب ہر سال اپنے نام سے ہی قربانی کرائے اگر ایسا نہ کرے گا تو ترک واجب کے سبب گنہگار ہوگا
(ایسا ہے، فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۴۴۵ میں ہے)
لہٰذا مالک نصاب پر لازم واجب ہے کہ ہر سال اپنی طرف سے کرے اور بزرگوں کے نام سے قربانی کرانا ہو تو دو بکرے کا انتظام کرے
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ گدائے حضور تاج الشریعہ
محمد عارف رضوی قادری عفی عنہ
انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی
0 تبصرے