ہماری بچیاں بے پردہ کیوں ہوتی جا رہی ہیں؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 
جس طرح سے وقت گزرتا جا رہا ہے ٹھیک اسی طرح سے بےپردگی اور بےحیائی بڑھتی جارہی ہے- آج ہماری بہن بیٹیاں اس قسم کا لباس پہنتی ہیں جسے دیکھ کر شیطان کو بھی شرم آجائے، اور سر شرم سے جھک جائے ،لیکن ہمیں اور ہماری قوم کی بیٹیوں کو اس کی کچھ پرواہ نہیں- آخر ایسا کیوں ہوا؟ 
اور کیوں ہو رہا ہے؟ ہماری قوم کی بیٹیوں نے جنتی جوان عورتوں کی سردار ، جگر گوشۂ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، شیر خدا علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پاکیزہ بیوی، حسنین کریمین کی والدہ ، عابدہ، زاہدہ، طیبہ، طاہرہ، حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی مقدس زندگی پاک سے سبق کیوں نہیں سیکھا ؟ 
 اس کی وجہ کیا ہے ؟ تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی بہن بیٹیوں کی بچپن میں ٹھیک ڈھنگ سے تربیت نہیں کیں - انھیں امہات المومنین اور نیک بی بیوں کی سیرتیں نہ پڑھائیں ، نہ سکھائیں، نہ سنائیں نہ پردے میں رہنے کی کبھی تاکید کیں - بچپن سے ہی انھیں باریک نیٹ والا جالی دار چست کپڑا پہنایا اور پہنوایا جانگھیاں اور چڈی پہنانے کی عادت ڈالیں اور ڈالوائیں اگر بچپن سے ہی انھیں موٹا کپڑا پہنایا یا پہنوایا ہوتا ، فُل شلوار پہننے پہنانے اور دوپٹہ رکھوانے کی عادت ڈالیں اور ڈالوائیں ہوتیں تو وہ بڑی ہوکر انگریزی کپڑے نہ استعمال کرتیں مثال کے طور پر ایک بچی جسے بچپن سے فُل کرتے فُل شلوار دوپٹے موٹے اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی عادت ہو اور اچانک انھیں ایسا کپڑا لاکر پہننے کے لیے دیا جائے جو بالکل باریک اور چست ہو جس سے اس کے جسم کے ہر حصے باہر سے نظر آئیں تو میرا دعویٰ ہے کہ ایسی بچی جو اس طرح کے کپڑوں کو کبھی استعمال نہیں کیا ایسے کپڑوں کو پھینک دےگی یا جلاکر راکھ کردے گی مگر ایسا کپڑا پہننا گوارا نہیں کرےگی - لیکن اگر بچپن سے ہی اوٹ پٹانگ کپڑے پہنایا اور پہنوایا مثلاً چھوٹا باریک اور چست کرتا جانگھیاں اور چڈی پہنایا یا پہنوایا تو بڑی ہوکر بھی انھیں ایسے اوٹ پٹانگ کپڑے پہننے سے شرم وحیا نہیں آئے گی بلکہ اوٹ پٹانگ پہننا ہی پسند کرےگی - اور ایسی لڑکیوں کا پردے میں رہنا رکھنا اورکھوانا دشوار ہوگا - اپنی بہن بیٹیوں کی تربیت بچپن سے ہی ٹھیک ڈھنگ سے کریں اور پردے کی اہمیت سکھائیں ، تاکہ بڑی ہوکر بے پردہ اور بےحیا نہ ہوں - 

 اللہ عزوجل !ہماری قوم کی بیٹیوں کو پردہ میں رہ کر زندگی گزارنے کی توفیق بخشے - 
  آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم 

ازقلم: ابوحامد محمد شریف الحق رضوی ارشدی مدنی کٹیہاری رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی بہار الھند-