کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اسلام میں کتنی شادی کرنا جائز ہے
تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائے۔
السائل۔محمد معروف رضوی
وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ
الجواب؛ اسلام میں ایک سے زائد بیویاں رکھنا بلکل جائز ہے
قرآن مجید میں اللہ عزوجل فرماتا ہے؛
”فانکِحُوا مَا طَابَ لَکُم مِّن النِّسَآءِ مَثنی وَ ثُلثَ وَ رُبعَ فَِان خِفتُم اَلَّا تَعدِلُوا فَوَاحِدَۃً”
ترجمہ؛ نکاح کرو جو تمہیں خوش آئیں عورتوں سے دو دو اور تین تین اور چار چار اگر یہ خوف ہو کہ انصاف نہ کر سکوگے تو ایک سے نکاح کرو
(القرآن النساء آیت ۳)
اسلام میں مرد کو بیک وقت چار شادیوں کی اجازت ہے
جبکہ سب ہی کے درمیان عدل و انصاف کا یقین ہو ورنہ ایک ہی پر اکتفا کرے،
یاد رہے نکاح ثانی کے لیے پہلی والی بیوی سے اجازت لینا بھی ضروری نہیں البتہ مشورہ کر کے دوسری تیسری چوتھی شادی کرے کہ آئے دن جھگڑا کی نوبت نہ آئے جس سے جینا دو بھر ہوجائے
(ایسا ہی؛ احسن الفتاویٰ المعروف، فتاویٰ خلیلیہ جلد دوم صفحہ ۳۶ پر ہے) واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے