السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرتِ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں جس نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد شریف پر ایک درہم بھی خرچ کیا وہ شخص میرے ساتھ جنت میں داخل ہو گا کیا یہ قول درست ہے یا نہیں

 السائل: ناظر حسین برکاتی یوپی امروہہ

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوہاب 
 جی ہاں یہ قول درست ہے؛ امام ابن حجر مکی شافعی قادری رحمۃ اللہ علیہ (المتوفیٰ ۹۷۴ھ) نے میلاد شریف کے موجوع پر ایک شاندار کتاب تصنیف فرمائ ہے اس میں آپ تحریر فرماتے ہیں؛ "قال ابوبکر صدیق رضی الله عنه من انفق درھماً علی قراۃ مولد النبی صلی الله علیه وسلـم کان رفیقی فی الجنة" ترجمہ؛ حضرت ابوبکر صدیق نے فرمایا جس شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد شریف پڑھنے پر ایک درہم بھی خرچ کیا وہ شخص جنت میں میرے ساتھ ہوگا (النعمة الكبرىٰ علی العـالم فی مولد سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم صفحہ ۶۹ / زاویہ پبلیشرز دربار مارکیٹ لاہور) 

 والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب

  کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری 
انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی رابطہ؛ 8795487820