السائل؛ محمد شاہد رضا بلرام پور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
شادی بیاہ ہر مہینے ہر تواریخ میں کر سکتے ہیں کسی بھی دن منع نہیں ہے
بعض لوگوں میں مخصوص تواریخ و ایام میں شادی بیاہ نہیں کرتے اور یہ خیال رکھتے ہیں کہ اس دن شادی کرنے سے سخت نقصان پہنچے گا
تو اس سوال کے جواب میں امام اہلسنت امام احمد رضا رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ؛ یہ سب باطل و بے اصل ہیں۔
(فتاویٰ رضویہ، جلد۲۳، ص۲۷۴/ مکتبہ روح المدینہ اکیڈمی)
سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ ملفوظات میں فرماتے ہیں نکاح کرنا کسی بھی مہینے میں منع نہیں ہے یہ غلط مشہور ہے
(ملفوظات ح اول ص۹۵/ مکتبۃ المدینہ کراچی)
اب سعد و نحس پر اعتماد، بھروسا رکھنا کیسا ؟ تو
مزید سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسلمان مطیع پر کوئی چیز نحس نہیں اور کافروں کے لئے کچھ سعدنہیں،اور مسلمان عاصی کے لئے اس کا اسلام سعد ہے۔طاعت بشرط قبول سعد ہے۔معصیت بجائے خود نحس ہے اگر رحمت و شفاعت اس کی نحوست سے بچالیں بلکہ نحوست کو سعادت کر دیں،
(فتاوی رضویہ، جلد،٢١، صفحہ،٢٢٩، مکتبہ روح المدینہ اکیڈمی)
(نوٹ)جنتریوں میں سعد و نحس کے متعلق ایسے ہی صراحتا لکھا ہوتا ہیکہ یہ سب شیعہ کا طریقہ ہے ہمارا ہر دن اچھا و بہتر ہے اور ایسا اعتقاد رکھنا تعلیماتِ اسلام کے خلاف ہے
واللہ اعلم بالصواب
محمد عارف رضوی قادری
انٹیاتھوک بازار گونڈہ (یوپی)
رابطہ؛ 8795487820
0 تبصرے