السائل: ناظر حسین برکاتی یوپی امروہہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
زید کا کہنا بلکل درست ہے کشمش کھانا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت ہےجیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے.،، حضرت سیّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں ہم حضورِانور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کے لئے ایک مشکیزے میں مٹھی بَھر کھجور اور کشمش ڈال کر نبیذ تیارکرتے۔ اگر ہم رات میں نبیذ بناتے تو حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم دن میں اسے نوش فرماتے اور اگر دن میں بناتے تو آپ رات میں نوش فرماتے
(مسند احمد،ج 9،ص301، حدیث:24263)
دوسری حدیث شریف ہے؛؛☜ حضرت انس بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ذکر کیا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ سعدبن عبادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے گھر میں آئے اور انہوں نے کشمش پیش کی اور حضور رسول اکرم ﷺ نے کشمش کو تناول فرمایا اورفارغ ہونے کے بعد ان کو دعا دی:
”اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلاَئِکَۃُ وَ اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ” (مسند احمدِسیرت الشامی صفحہ320)
لہٰذا حدیث مبارکہ سے صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ کشمش کھانا نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے
والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری
انٹیاتھوک بازار گونڈہ (یوپی) رابطہ؛ 8795487820
0 تبصرے