السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ تمباکو گٹکھا وغیرہ کھانا کیسا ہے جواب عنایت فرماٸیں
السائل ؛محمد سرتاج رضا راجستھان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
تمباکو نوشی قلیل مقدار میں حلال ہے اور کثیر نشہ لانے کی مقدار میں حرام ہے ,
تمباکو گٹکھا وغیرہ کھانے کے بارے میں اعلی حضرت امام اہلسنت مجدددین وملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ بقدر ضرر واختلال کھانا حرام ہےاور اس طرح کہ منہ سے بو آنے لگے مکروہ ہے اور اگر تھوڑی خصوصاً مشک وغیرہ سے خوشبو کر کے پان میں کھائیں اور ہر بار کھا کر کلیوں سے خوب صاف کر دیں کہ بو نہ آنے پائے تو خالص مباح ہے
(احکام شریعت صفحہ ۱۳۶ / شبیر برادرز لاہور)
اور ردالمحتار میں ہے
”الحاصل انہ لا یلزم من حرمۃ الکثیر المسکر حرمۃ قلیلہ ولا نجاستہ مطلقاً الا فی المائعات لمعنیٰ خاص بھا اما الجامدات فلا یحرم منھا الا الکثیر المسکر ولا یلزم من حرمتہ نحاستہ کالسم القائل فانہ حرام مع انہ طاہر"اھ”
(ردالمحتار"جلد پنجم "صفحہ نمبر "293)
والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی
0 تبصرے