کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مومن کی روح مرنے کے بعد کہاں رہتی ہے؟
المسـتفـی: محمد صلاح الدین خاں گلرھیا گاؤں ضلع بہرائچ شریف یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
مومنین کی روحوں کے مقام حسبِ مراتب مختلف ہیں؛ جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ روح کا مقام بعد موت حسب مراتب مختلف ہے۔ مسلمانوں میں بعض کی روحیں قبر پر رہتی ہیں اور بعض کی چاہ زمزم میں اور بعض کی آسمان وزمین کے درمیان، اور بعض آسمان اول دوم ہفتم تک، اور بعض اعلی علیین میں، اور بعض سبز پرندوں کی شکلیں میں زیر عرش نور کی قندیلوں میں، کفار میں بعض کی روحیں چاہ وادی برہوت میں، بعض کی زمین دوم سوم ہفتمتک، بعض سجین میں۔
(فتاویٰ رضویہ، جلد۹، صفحہ ۶۶۰/ مکتبۃ المدینہ کراچی)
اور ایسا ہی»تذکرۃ القبور، ترجمہ شرح الصّدور، صفحہ ۳۷۶/ اکبـر بک سیلرز اردو بازار لاہور« میں ہے
والله ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی
0 تبصرے