السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اپنی حیات زندگی میں اپنی قبر بنوانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
السال؛ فیض الدین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
اپنے لیے پہلے سے ہی قبر نہیں بنانا چاہیے؛
قال ﷲ تعالٰی وَمَا تَدْرِیۡ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍتَمُوۡتُ؛
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :کوئی جان نہیں جانتی کہ اس کی موت کس زمین میں ہوگی- (القرآن ٣١/٣٤)
اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ اپنے لیے کفن تیار رکھے تو حرج نہیں اور قبر کھودوا رکھنا بے معنی ہے کیا معلوم کہاں مرے گا۔
(بہارشریعت حصہ چہارم، ص۸۵۲) واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے