السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعدہ عرض ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا وصال شریف کس تاریخ کو ہوا دلیل سے بتا دیں۔ بہت کرم ہوگا۔ جلد از جلد
نظیر رضا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجـواب بعون الملک والوہاب 

تاریخ وفات میں اختلاف ہے؛ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات بروز جمعرات ماہ رجب ۶۰ ہجری میں ملک شام کے مشہور شہر دمشق میں ہوئی اس وقت آپ رضی اللہ عنہ کی عمر شریف اٹھتر سال(۷۸) تھی 
(بوقت وصال آپ کی عمر شریف کے بارے میں ؛۷۵)۷۳)۷۷)۷۸) اور ۸۵) سال کے اقوال بھی موجود ہیں)
اور مؤرخین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضرت سید نا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کا وصال مبارک ماہ رجب المرجب ۲۰ سن ہجری میں ہوا لیکن تاریخ وصال میں اختلاف ہے ۔ حضرت سیدنا سلیمان بن احمد طبرانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ، حضرت سیدنا نورالدین علی بن ابوبکر ہیثمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ذکر کردہ روایت اور امام یوسف بن زکی مزی رحمہ اللہ تعالی علیہ کے مطابق حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کا وصال مبارک رجب المرجب ٢٢ سن ہجری میں ہوا ۔ کچھ مؤرخین کے نزدیک آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا وصال ۱۵ رجب المرجب ٢٢ سن ہجری ہے ۔ بعض کے نزدیک وصال مبارک رجب المرجب ٢٠ ۶۰ سن ہجری کو ہوا جبکہ کچھ نے یکم رجب المرجب ۶۰ سن ہجری اور ۲۶ رجب المرجب کا قول بھی ذکر فرمایا ہے-
(فیضان امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ، صفحہ ۲۴۷/ مکتبۃ دعوت اسلامی*ل
البتہ ان سب تواریخ میں سب سے زیادہ  مشہور  ۲۲ رجب المرجب ہی ہے
واللہ اعلم
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی