السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا زید اپنی سگی پھوپھی کی لڑکی کی نواسی سے اپنے لڑکے کا نکاح کرسکتا ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام
سائل شیبو خان

وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک
صورت مستفرہ میں  زید اپنے لڑکے کا نکاح سگی پھوپھی کی لڑکی کی نواسی سے کرسکتا ہے”اسی طرح سے حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ اپنی سگی پھوپھی کی لڑکی کی نواسی کے ساتھ اپنے لڑکے کا عقد کرسکتا ہے بشرطیکہ رضاعت وغیرہ کوئی اور وجہ مانع نکاح نہ ہو”
قال اللہ تعالی واحل لکم ماوراء ذالکم"
{{ھکذافتاویٰ فیض الرسول جلد اول/ صفحه ٥ ٧٦}}
وھوا سبحان و تعالٰی
کتبہ
محمد شهریار رضا رضوىؔ قادری