السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 میرا سوال یہ ہے کہ چوکلیٹ ڈے منانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
سائل محمد ناصر اجمل کٹیہار بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجــواب بـعــون الـمـلک والـوہاب 

چوکلیٹ ڈے اس دن کو کہتے ہیں جو شادی سے پہلے لڑکا لڑکی آپس میں ناجائز تعلقات رکھ کر بے حیائی کی ساری حدیں پار کر کے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایک دوسرے کو چوکلیٹ و دیگر تحائف دیتے ہیں اور اپنے محبت کا اظہار کرتے ہیں؛ اس کے متعلق سے قرآن و حدیث میں بہت ساری وعیدیں آئی ہے؛ لہٰذا لڑکا لڑکی دونوں آپس میں شادی سے پہلے ناجائز تعلقات قائم کرنا گناہ کبیرہ ہے ؛ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ عورت کا چہرہ اگرچہ عورت نہیں، مگر بوجہ فتنہ غیر محرم کے سامنے منھ کھولنا منع ہے۔ یوہیں اس کی طرف نظر کرنا، غیر محرم کے لیے جائز نہیں اور چھونا تو اور زیادہ منع ہے؛ (بہارشریعت، حصہ سوم، صفحہ ۴۸۸/ مکتبۃ المدینہ کراچی موبائل ایپ)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی