السلام. علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
سوال اگر کسی نے ایک رکعت میں تین سجدے کردیئے تو پھر نماز کا کیا حکم ہے علماء کرام رہنمائی فرمائیں;
سائل؛ عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
نماز میں اگر بھول کر تین سجدہ کرلئے تو سجدہ سہو کرلے نماز ہوجائے گی اگر جان بوجھ کر تین سجدہ کیا تو نماز لوٹانی پڑےگی سجدہ سہو سے کام نہیں چلے گا؛
بہارشریعت، واجبات نماز میں ہے؛ ایک رکعت میں تین سجدے کیے یا دو رکوع یا قعدۂ اولیٰ بھول گیا تو سجدۂ سہو کرے: (حصہ سوم، صفحہ ۵۲۴)
(اور ایسے ہی فتاویٰ رضویہ، جلد۸، صفحہ، ۲۱۵/ مکتبہ روح المدینہ اکیڈمی میں ہے)
واللہ اعلم باالصواب

محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
رابطہ ☜ 8795487820