السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیافرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کی مچھر کاخون ایک درہم سے زیادہ لگ گیا توکیا حکم ہےجواب عنایت فرمائیں؛
سائل محمد تصدق حسین مہتنیا نیپال

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
مچھر کا خون ناپاک نہیں ہوتا ہے چاہے ایک درہم لگے یا اس سے زیادہ”
جیساکہ حضور فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ”
مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اور کھٹمل اور مچھر کا خون اور گدھے اور خچر کا لعاب اور پسینہ پاک ہے:
(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحه/ 392 نجاستوں کا بیان مجلس المدینۃ العلمیہ دعوت اسلامی)
واللہ اعلم بالصواب

کتبہ؛ محمد شہریار رضا قادری رضوی