السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اگر مسجد کی رقم مدرسے لگانا چاہیں تو کیسے لگا سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
محمد ریاض الدین پورنپور
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
مسجد کی رقم مدرسہ میں نہیں لگا سکتے ہیں “ جیساکہ فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ مسجد کی رقم جو تعمیر مسجد کے لئے ہے مدرسہ کی تعمیر میں ہرگز نہیں لگا سکتے ہیں'کہ ایک مدرسہ کی آمدنی جب کہ دوسرے مدرسہ میں نہیں لگا سکتے ہیں تو مسجد کی آمدنی مدرسہ میں کیوں کر لگا سکتے ہیں „
ایساہی فتاویٰ رضویہ شریف جلد ششم صفحہ ٣٩٨ پر ہے
{ھکذا فتاویٰ فقیہ ملت/جلد دوم صفحہ ١٥٩}
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد شہریار رضا قادری برکاتی
0 تبصرے